پاکستانتازہ ترینکاروبار

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔

منگل کو کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔

منگل کو مارکیٹ کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 18 پیسے مہنگا ہو کر 231 روپے کا ہو گیا۔ دوپہر 12 بجے انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 18 پیسے اضافے سے 232 روپے کا ہوگیا۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 2 روپے اضافے سے 240 روپے ہوگئی۔

پیر کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1 روپے 64 پیسے کے اضافے سے 229.82 روپے پر بند ہوا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 238 روپے پر بند ہوئی۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد درآمدی ضروریات کے لیے ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور آئی ایم ایف کی جانب سے شرح مبادلہ کو آزادانہ رکھنے کی شرط نے بھی صورتحال کو مشکل بنا دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button