پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

اداکارہ ریشم نے آبی حیات کو کھانے کے ساتھ پولی تھین تھیلے کو بھی پانی میں پھینک دیا۔

اداکار ریشم نے انسٹاگرام پر ایک کلپ شیئر کیا جس میں وہ آبی حیات کو کھانا کھلانے کے لیئے ایک بڑے آبی ذخیرے کے اوپر سے کھانا پھینکتے ہوئے نظر آئیں۔

یہ کلپ فوراً وائرل ہو گیا کیونکہ مچھلیوں کے کھانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے پولی تھین کے تھیلے، ریپر اور پلاسٹک کے برتن بھی پانی کے اندر پھینکے۔

ویڈیو کو اب تمام پلیٹ فارمز سے ہٹا دیا گیا ہے، اور ریشم کی جانب سے کوئی معافی یا تبصرہ شیئر نہیں کیا گیا ہے۔

ٹویٹر پر ریشم کے ٹرینڈ ہونے کے ساتھ صارفین نے اس کلپ کو شیئر کیا اور اداکارہ کو پڑھے لکھے عوامی شخصیت ہونے کے باوجود انہوں نے  پانی کے ذخائر کو گندا کرنے کیا۔

 

Related Articles

Back to top button