بین الاقوامیتازہ ترینسیر و سیاحت
ایک شخص نے گھر کی کھدائی کے دوران ڈائناسور کا ڈھانچہ دریافت کرلیا

ایک شخص نے گھر کی کھدائی کے دوران ڈائناسور کا ڈھانچہ دریافت کرلیا۔
یورپ کے ملک پرتگال میں ایک شخص کے گھر میں ڈائنا سور کا ڈھانچہ دریافت ہوا ہے۔ لزبن یونیورسٹی کے ماہرین نے اگست کے شروع میں کھدائی مکمل کر کے ایک بڑے ڈائناسور کے ڈھانچے کے کچھ حصے نکالے۔ ڈائناسور کی یہ ہڈیاں 2017 میں اس وقت دریافت ہوئی تھیں جب ایک شخص اپنے گھر میں تعمیراتی کام کر رہا تھا۔ ماہرین نے بتایا کہ یہ ڈھانچہ ڈائنا سور کی ایسی قسم کا ہے جو 6 سے 16 کروڑ سال پہلے زمین پر گھوما کرتے تھے۔ یہ زمین پر پایا جانے والا سب سے بڑا ڈائنا سور تھا جو 82 فٹ چوڑا اور 39 فٹ لمبا ہوتا تھا۔



