
دوبئی ۔ پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انڈیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے فتح ایک گیند قبل حاصل کی۔
انڈیا پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔
ویرات کوہلی نے ایک چھکا اور چار چوکوں کی مدد سے 60 اسکور کیئے۔ راہول اور روہیت 28، 28 اسکور کر سکے۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 2 کھلاڑی، حسنین، نواز، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیئے۔
پاکستان نے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند قبل ہدف پورا کر لیا۔
محمد رضوان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دو چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 71 اسکور کیئے۔
محمد نواز نے بھی دو چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے بیس گیندوں پر 42 اسکور کیئے۔
آصف علی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ایک چھکا اور دو چوکوں کی مدد سے صرف آٹھ گیندوں پر 16 اسکور کیئے۔
بابر اعظم اور فخر زمان بالترتیب 14، 15 اسکور کے کے پویلین لوٹ گئے۔
انڈیا کی جانب سے بھنویشور کمار، ارشدیپ، روی، چاحل، پنڈیا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔



