آسٹریلیا آسان حریف زمباوے کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
آسٹریلیا نے تین ایک روزہ میچ میں 1-2 سے جیت لی۔

آسٹریلیا – زمباوے نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر اپنی پہلی کامیابی سمیت لی۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔
ڈیوڈ وارنر 94 اسکور بنا کے نمایاں رہے۔ وارنر کی اننگ میں 14 چوکے اور 2 چکے بھی شامل ہیں۔ گلین میکسویل 19 اسکور بنا کی آؤٹ ہو گئے۔
آسٹریلین کھلاڑی اچھی بیٹنگ کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ آٹھ کھلاڑی ڈبل فگر میں اسکور نہ کر سکے۔
زمباوے کی جانب سے ریان برل نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف تین اوورز میں دس اسکور دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
زمباوے نے آسان ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف پہلی بار کامیابی سمیت لی۔
رجس چکابوا 37 اسکور بنا کر نمایاں رہے۔ تدیوانشے 35 اسکور بنا کر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کر سکے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش حیضل وود نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
شاندار باؤلنگ کی بدولت ریان برل مین آف دی میچ قرار پائے۔



