پاک چین دوستیتازہ تریندنیا سےسیاسیات
سوویت یونین کے آخری صدر گوربا چوف کی ماسکو میں آخری رسومات

ماسکو- سوویت یونین کےآخری صدرمیخائل گورباچوف کی آخری رسومات ماسکو میں ادا کردی گئیں۔ ماسکو کے تاریخی ہال آف کالمز میں سینکڑوں سوگواروں نے گورباچوف کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن مصروفیات کے باعث سابق سوویت صدر کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکے۔گورباچوف چار روز قبل 91 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ وہ 1985سے 1991 کے درمیان اقتدار میں رہے۔ گوربا چوف نے جمہوری اصلاحات کے ساتھ سوویت یونین کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔



