پاک چین دوستیپاکستانتازہ ترینسیاسیات

چین کا سیلاب متاثرین کیلئے10کروڑ یوآن کی امداد بڑھا کر 40 کروڑ یوآن کرنے کا اعلان۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے امداد میں اضافے پر صدر شی جن پنگ کا شکریہ اداکیا,سیلاب متاثرین کیلئے دوست ملکوں کی جانب سے امداد کی فراہمی جاری ہے۔ چین نے متاثرہ افراد کےلئےاعلان کردہ10کروڑ یوآن کی امداد بڑھا کر 40کروڑ یوآن کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے امداد میں اضافے پر صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جبکہ مختلف ملکوں کی جانب سے امدادی سامان لے کراب تک 31 طیارے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ متحدہ عرب امارات سے 13 اورترکیہ سے 10طیارے خیمے اور ضروری اشیاء لے کر کراچی اور لاہور پہنچے ہیں۔ چین سے 4، قطر سے 2 جبکہ ازبکستان اور فرانس سے امدادی سامان کا ایک ایک جہاز پاکستان پہنچا ہے۔ معروف سرچ انجن گوگل کی انتظامیہ نے بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے 5لاکھ ڈالر امدادکا اعلان کیاہے۔ ادارے کےملازمین نےبھی 7کروڑ 20 لاکھ روپےکےعطیات دیئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل وقت میں بھرپور تعاون پر دوست ملکوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button