
تیس سال میں 500گنا زیادہ بارشیں ہوئیں۔۔1265 افراد جاں بحق۔ 7لاکھ37ہزار مویشی ہلاک ہوئے۔ 3کروڑ30لاکھ افراد ،دس لاکھ گھر متاثر ہوئے۔بارشوں اور سیلاب سے14بڑی شاہراہوں سمیت 5ہزار کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوئیں۔ ایسے علاقے جہاں 20 سے 40 ملی میٹر بارش ہوتی تھی وہاں 1500ملی میٹر بارش ہوئی۔ اتنے بڑے المیے کاحکومت یا کوئی ادارہ تنہا مقابلہ نہیں کرسکتا،پوری قوم یکجا ہو کر مقابلے کرے گی۔۔
وفاقی وزیر احسن اقبال،چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار،اور نیشنل کوارڈی نیٹر نیشنل فلڈ رسپا نس اینڈ کوآرڈی نیشن میجر جنرل محمد ظفر اقبال کی نیوز کانفرنس۔



