پاکستانتازہ ترینسیاسیات

ڈاکٹر طاہر القادری کا ڈیڑھ سالہ معصوم بچی کے سیلاب میں بہہ جانے کے واقعہ پر اظہار افسوس

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ناظمہ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل کروڑ لعل عیسن کی ڈیڑھ سالہ معصوم بیٹی کے سیلاب میں بہہ جانے کے افسوس ناک واقعہ پرگہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بلاشبہ یہ واقعہ والدین کے لئے انتہائی تکلیف دہ ہے۔ اولاد کی موت ماں باپ کے لئے بہت بڑے غم اور صدمے کا باعث ہے۔معصوم بیٹی کا سیلاب میں بہہ جانا انتہائی دل دہلا دینے والا صدمہ ہے۔اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور معصوم بیٹی کی وفات پر ماں باپ کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرماتے ہوئے اجر عظیم عطا فرمائے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والے جملہ افراد کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرین سیلاب کی جلد بحالی کے لئے دعا کی۔ دریں اثناء ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گلف کے صدر محمد ارشد تبسم کی اہلیہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے درجاب کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Related Articles

Back to top button