پاکستانتازہ ترینسیاسیاتصحت

ڈینگی پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کوجاری رکھنا ہوگا، کوتاہی کیصورت میں ڈینگی وباء کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ چیف سیکرٹری

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ڈینگی ایس اوپیز کی خلاف کرنے والوں کیخلاف کارروائی جاری ہے اور گزشتہ تین روز میں مختلف شہروں میں 112افراد کو گرفتار اور592مقدمات درج کئے گئے۔کارروائیوں سے متعلق رپورٹ چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس کے دوران پیش کی گئی۔ حکام نے چیف سیکرٹری کو بریفنگ میں بتایا کہ لاہور میں 9،راولپنڈی میں 100،اٹک، چکوال اور وہاڑی میں ایک ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جبکہ لاہور میں 231 اور راولپنڈی میں 210 ایف آئی آرز سمیت592مقدمات درج کئے گئے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جاری کارروائیوں کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے عوام کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے، شہریوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تسلسل کیساتھ جاری رکھنا ہوگا، کوتاہی کیصورت میں ڈینگی وباء کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں کے ڈینگی وارڈز میں مریضوں کیلئے 1603بیڈز مختص ہیں اور307ڈینگی مریض پنجاب کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ صوبہ میں رواں سال اب تک1303کنفرم ڈینگی کیسز اورچاراموات رپورٹ ہوئی ہیں۔لاہور میں 543،راولپنڈی466، گوجرانوالہ57، فیصل آبادمیں 25کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اجلاس میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز اورمحکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

Related Articles

Back to top button