بین الاقوامیپاکستانتازہ ترینسپورٹس

ایشیا کپ 2022- دوسرا میچ۔ انڈیا بمقابلہ پاکستان۔ انڈیا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

انڈیا نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

دوبئی۔ پاکستان بمقابلہ بھارت- ایشیا کپ 2022 کے دوسرے میچ میں انڈیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

انڈیا ٹیم نے 148 رنز کا ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کیا۔ ہاردک پنديا نے چھکا لگا کر جیت انڈین ٹیم کے نام کی۔

انڈیا کی جانب سے اوپنر بلے باز کے ایل راہول اننگ کی دوسری گیند پر ہی نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ جس کے بعد روہیت شرما اور ویرات کوہلی نے انڈین ٹیم کو سنبھالا۔ دونوں نے 49 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

روہیت شرما اٹھارہ گیندوں پر 12 رنز بنا سکے۔ ویرات کوہلی نے چونتیس گیندوں پر 35 اسکور کیئے، جس میں ایک چکا اور تین چوکے شامل ہیں۔ دونوں بلے بازوں نے محمد نواز کی گیند پر افتخار احمد کو کیچ تھما دیا۔

جدیجا اور یادو نے انڈین ٹیم کے لیئے 36 اسکور کی شراکت داری قائم کی۔ یادو 18 اسکور بنا کرنے نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڑ ہو گئے۔

میچ کے آخری اوور کی پہلی گیند پر جدیجا 35 اسکور بنا کے محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

میچ کے آخری لمحات میں ہاردک پنڈیا نے چکا لگا کر جیت انڈین ٹیم کے نام کر دی۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز 3، اور نسیم شاہ 2 وکٹیں حاصل کر سکے۔

حارث رؤف پاکستان کی جانب سے میچ کے مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے، جنہوں نے چار اوورز میں 35 اسکور دیئے جبکہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ شاہنواز دھانی 29 اور شاہ داب خان 19 اسکور دے کر کوئی شکار نہ کے سکے۔

 

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button