پاکستانتازہ ترین

مہدی کاظمی کا عید کے موقع پر بیٹی دعا زہرہ کے لیئے پیغام۔

مہدی کاظمی نے کہا کے وہ دعا زہرہ کے آنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی نے عید الاضحی کے موقع پر اپنی بیٹی کے لیئے ایک جذباتی مبارکباد پیغام بیجھا اور کہا کہ وہ اس کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

مہدی کاظمی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا، آپ کی بہنیں آپ کا انتظار کر رہی ہیں، آپ کی والدہ آپ کے لیئے رو رہی ہیں، اور میں آپ کی آمد کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔

دعا زہرہ کے والد نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی بیٹی کے بغیر دوسری عید ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ دعا زہرہ کے بغیر ان کی آخری عید ہوگی۔

دعا زہرہ اس وقت ملک بھر میں سرخیاں بنی جب وہ اپریل میں کراچی سے غیر متوقع طور پر غائب ہو گئیں، بعد میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ وہ ظہیر احمد سے شادی کرنے کے لیئے اپنے گھر سے بھاگ گئی تھیں۔

Related Articles

Back to top button