
محکمہ موسمیات نے لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں، ہلکی دھوپ اور کم درجہ حرارت کی اطلاع دی ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن، سکھر اور جعفرآباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، خضدار، قلات، دالبندین، مسلم باغ، لسبیلہ اور پنجگور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئٹہ میں چار ملی میٹر بارش ہوئی، سب سے زیادہ پنجگور میں 15 ملی میٹر بارش ہوئی۔ مسلم باغ میں 9 ملی میٹر، بارکھان میں 6 ملی میٹر، تربت میں 3 ملی میٹر اور گیوانی میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔ لسبیلہ اور سبی دونوں میں ہلکی بارش ہوئی۔
کراچی میں بارشوں سے ندی نالے بھرنے سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ جس کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے پریشان۔



