پاکستانتازہ ترینسیاسیات

سیاسی رہنماؤں نے مختلف مقامات پر عید کی نماز ادا کی۔

صدرِ مملکت عارف علوی نے کراچی، اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رائیونڈ میں عید کی نماز ادا کی۔


لاہور – وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رائے ونڈ میں عید الاضحی کی نماز ادا کی۔ مختلف سیاسی رہنمائیوں نے بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ نمازِ عید ادا کی۔ لاہور کے نواحی علاقے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے نماز عید کی امامت کی۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے عید کی نماز گڑھی خدا بخش میں ادا کی۔ نماز عید کے بعد انہوں نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد شاہ اور آغا سراج درانی کے ہمراہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے مزارات پر حاضری دی۔ مزارات پر وزیر خارجہ اور دیگر نے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ جب کہ یوسف رضا گیلانی نے موسیٰ پاک کے دربار میں نماز عید ادا کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عید الاضحیٰ کی نماز گورنر ہاؤس میں ادا کی۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی، سینیٹر دوست محمد محسود اور دیگر معززین نے بھی نماز ادا کی۔ وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا نے عوام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے عید کے موقع پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بھی تعریف کی۔ اُنہوں نے کہا کہ عید الاضحی کا موقع ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ شفقت کا درس دیتا ہے۔

سابق ویراعظم عمران خان نے بنی گالا میں نمازِ عید ادا کی۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نماز عید بہاؤالدین زکریا ملتانی کے دربار میں ادا کی۔

Related Articles

Back to top button