
لاہور – عید الاضحٰی کے موقع پر چھ ہزار ٹن آلائشوں کو عارضی ٹرانسفر اسٹیشن پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک ہزار گاڑیاں اور بارہ سو پک اپس آلائشوں کو اٹھانے کے آپریشن میں مصروفِ عمل ہیں۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیئے شہر میں سو سے زائد کولیکشن پوائنٹ آپریشن کیئے جن میں پک اپ، ٹرالیاں، لوڈر، اور دمپرز مصروفِ عمل ہیں۔ جبکہ 11 ہزار سے زائد ورکز مختلف شفتوں میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔
ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او رفیع حیدر کا کہنا ہے کہ تمام ورکز فیلڈ میں موجود ہیں، صحت کے پیشِ نظر فضلہ کو بروقت اٹھایا جارہا ہے تا کہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
لاہور ایئر پورٹ کے قریبی علاقوں سے بھی فضلہ اٹھایا جا رہا ہے تا کہ پرندوں کے اکٹھے ہونے سے جہازوں کی پروازیں متاثر نہ ہو۔



