
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سری لنکا جیسا بحران نہ ہونے کی وجہ پی ٹی آئی اور عمران خان کی سمجھدار سیاست ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے ایک پوسٹ کی جس میں کہا "سری لنکا کے لوگوں کے لیئے ڈھیروں پیار اور دعائیں، خدا ان کی مصیبتوں کو دور کرے۔”
انہوں نے کہا کہ اللہ پاکستان کو سلامت رکھے اور اگر آج پاکستان میں سری لنکا جیسا منظرنامہ موجود نہیں ہے تو اس کی واحد وجہ پی ٹی آئی اور عمران خان کی ذمہ دارانہ اور محتاط سیاست ہے اور ہم ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی سیاست کر رہے ہیں۔ خدا پاکستانی عوام کا حامی و ناصر ہو۔




