
مشہور یوٹیوبر اور بلاگر عبداللہ خٹک بدھ کی صبح انتقال کر گئے۔
ڈاکٹر بننے کے خواہشمند عبداللہ خٹک سڑک حادثے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
آغا خان یونیورسٹی ہسپتال میں ڈاکٹر کی تعلیم حاصل کرنے والے عبداللہ خٹک اکثر اپنی پڑھائی سے متعلق مواد اپ لوڈ کرتے تھے۔
بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔
ان کی یونیورسٹی نے بھی ٹوئٹر پر ان کے انتقال کا اعلان کیا۔ آفیشل اکاؤنٹ نے ٹویٹ کیا، "ہمیں اپنے پیارے طالب علم اور دوست عبداللہ خٹک (ایم بی بی ایس 24) کے المناک موت پر بہت دکھ ہوا ہے، جو آج کے اوائل میں ایک موٹرسائیکل حادثے کا شکار ہو گئے۔”



