برصغیر پاک و ہند کے آخری مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 183 ویں برسی کی تقریب کا انعقاد

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 183ویں بر سی کی مرکزی تقریب متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام گورودوارہ شری ڈیرہ صاحب میں منعقد ہو ئی۔ تقریب چیئرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں 418 بھارتی سکھ یاتریوں سمیت پاکستان کے تمام صوبوں سے آنے والے نانک نام لیوا نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان دین اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے۔ ملکی ترقی میں پاکستان میں بسنے والے غیر مسلموں کی خدمات ناقا بل فراموش ہماری خواہش ہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے زیا دہ سے زیادہ یاتری پاکستان آئیں ہم مہمان نوازی کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ پاکستان میں اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی اصل حالت میں تزئین وا ٓرائش کی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پر چم میں سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ ہم بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ اور ہند و مذہب کے پیروکاروں کا استقبال کرتے ہیں، اور کرتے رہیں گے۔بھارتی جتھہ کے پارٹی لیڈر سردار گورمیت سنگھ بھو نے دورہ پاکستان بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آ کر جو سماں اور پیار ملا، اس پر مشکورہیں،پاکستان میں گورودوارے اور مندر محفوظ ہا تھوں میں اور بہترین حالت میں ہیں۔ پر دھان پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی سردار امیر سنگھ نے کہا کہ پاکستان نانک نام لیواوں کا دوسرا گھر ہے، جب بھی آئیں گے محبت اور مان ملے گا۔ نانک شاہی کیلنڈر ہی دنیا بھر کے سکھ نانک نام لیواوں کا متفقہ کیلنڈ رہے ڈپٹی سیکرٹری شرئنز عمران گوندل، سابق پردھان سردار بشن سنگھ، ڈاکٹر تنویر مشتاق و دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں سکھ مسلم دوستی زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔ پاکستان سکھ گورودوارہ پر بندھک کمیٹی اور متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کی جانب سے مہمانوں کو سروپے اور تحائف بھی پیش کئے گئے۔ یاتری آج واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس چلے جائیں گے۔



