
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے۔
جمعہ کے روز اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ یہ چوروں کی بیٹھک سجائی گئی ہے جس کو عوام میں کوئی پذیرائی حاصل نہیں، اتوار کی شام 9 بجے عمران خان کی کال پر لال حویلی میں ان کا خطاب سنیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ وزیر خزانہ مہنگائی کا چوتھا ٹیکہ لگانے والے ہیں، ڈالر 210 پر اور حوالہ 220 پر آ گیا ہے، جس دن ان کے کیس ختم ہو گئے یہ الیکشن کی طرف جائیں گے۔ ایک درجن جماعتیں عوام کی نظروں سے گر گئی ہیں، اکیلا عمران خان عوام کے دلوں پر چھا گیا ہے، لندن خفیہ معاہدے کے تحت نواز شریف پاکستان نہیں آرہے۔



