پاکستانتازہ ترینسپیشل رپورٹ

چیف سیکرٹری، آئی جی کا ملتان میں مرکزی جلوس کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا.

پنجاب حکومت نے نے محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی، امن برقرار رکھنے کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔ زاہد اختر زمان

چیف سیکرٹری، آئی جی کا ملتان میں مرکزی جلوس کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا.

پنجاب حکومت نے نے محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی، امن برقرار رکھنے کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔ زاہد اختر زمان

عزاداری جلوسوں، مجالس کوفول پروف سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں، انتظامیہ، پولیس سٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہے۔ آئی جی

لاہور5جولائی:

وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پرچیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہفتہ کے روز ملتان کا دورہ کیا او ر ممتاز آباد میں شہر کے مرکزی عزاداری جلوس اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم میں جلوسوں و مجالس کے مانیٹرنگ کے عمل کا بھی معائنہ کیا۔

ڈویژنل کمشنر عامر کریم خان اور ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے محرمم الحرام کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات بارے بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے امن کمیٹیوں کے ارکان، کمیونٹی لیڈرز، منتظمین عزاداری جلوسوں اور مجالس سے بھی ملاقات کی۔ کمیونٹی لیڈرز اور امن کمیٹیوں کے ارکان نے عاشورہ محرم کے دوران امن بر قرار رکھنے کیلئے پنجاب کی کاوشوں اور سکیورٹی انتظامات کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کی فضا ء برقرار رکھنے کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے الرٹ ہیں اور مکمل ہم آہنگی کیساتھ کام کر رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ محرم الحرام میں تمام عزاداری جلوسوں، مجالس کوفول پروف سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں اور سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ میں 01 لاکھ 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار محرم الحرام کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔

آ ئی جی پنجاب نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس علما کرام، منتظمین جلوس اور تمام اداروں، سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، تمام اضلاع میں کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں جہاں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی رہی ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی، سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، آر پی او ملتان کیپٹن (ر) سہیل چوہدری، سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر بھی اس موقع پر موجودتھے

 

Related Articles

Back to top button