پاکستانتازہ ترینسپیشل رپورٹسیاسیات

پی ٹی وی لاہور مرکز کے جنرل منیجر کے والد کے انتقال پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا اظہارِ افسوس

پی ٹی وی لاہور مرکز کے جنرل منیجر کے والد کے انتقال پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا اظہارِ افسوس.

اسلام آباد: 24 مئی ()وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) لاہور مرکز کے جنرل منیجر ڈاکٹر قیصر شریف کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ہفتہ کے روز وزیر اطلاعات نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر قیصر شریف کے والد کے انتقال کی خبر سن کر انہیں دلی افسوس ہوا ہے۔ وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Related Articles

Back to top button