پاکستانتازہ ترینسپیشل رپورٹسیاسیات

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے اہم ملاقاتیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے اہم ملاقاتیں۔

لاہور ( )پاک بھارت کشیدگی ۔ سرحدوں کی صورتحال اور فلسطین ایشو پر تبادلہ خیال۔محسن نقوی نے بھارت کے غیر منطقی اور یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف اور فیصلوں پر مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن کو اعتماد میں لیا

محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے بھی آگاہ کیا۔مولانا فضل الرحمن اورحافظ نعیم الرحمن نے بھارت کے غیر منطقی اقدامات کے تناظر میں پاکستان کے اصولی موقف کی تائید کی اور بھر پور حمایت کا یقین دلایا

مودی مسلمان دشمن ہے۔ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا۔مولانا فضل الرحمٰن

بھارت کے معاملے پر پوری قوم یکجہا ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن

لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے والی بھارتی سرکار کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئں۔ حافظ نعیم الرحمن

بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ محسن نقوی

پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دے گا۔ محسن نقوی

جان بوجھ کر سازش کے ذریعے بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے۔ محسن نقوی

سیاسی اکابرین اور قوم بھارت کی کسی بھی جارحیت کے خلاف یکجان ہیں۔ محسن نقوی

پاکستان کی بہادر مسلح افواج دفاع وطن کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ محسن نقوی

وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

 

منصورہ میں امیر جماعت اسلامی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر سینئر رہنما لیاقت بلوچ بھی موجود تھے

Related Articles

Back to top button