پاکستانتازہ ترینسپیشل رپورٹسیاسیات

"محنت کش قوم کا سرمایہ، ترقی کی بنیاد ہیں”

یومِ مزدور کے موقع پر سردار سیف اللہ خان رند کا پیغام

"محنت کش قوم کا سرمایہ، ترقی کی بنیاد ہیں”

یومِ مزدور کے موقع پر سردار سیف اللہ خان رند کا پیغام۔

تربت: ممتاز قبائلی، سیاسی و سماجی رہنما سردار سیف اللہ خان رند نے عالمی یومِ مزدور کے موقع پر ملک بھر کے محنت کشوں کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدور وہ معمار ہیں جن کی محنت سے قوموں کی عمارتیں کھڑی ہوتی ہیں، مگر افسوس کہ وہ خود اکثر سایہ، تحفظ اور انصاف سے محروم ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزدور طبقہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اور ترقی کا کوئی بھی خواب ان کی شمولیت، خوشحالی اور تحفظ کے بغیر شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

سردار سیف اللہ خان رند نے حکومت، اداروں اور سوسائٹی پر زور دیا کہ: محنت کشوں کو *سوشل سیکیورٹی*، *صحت کی سہولیات تعلیم, اور محفوظ روزگار کی ضمانت دی جائے۔مزدور قوانین پر مکمل عملدرآمدکیا جائے تاکہ انہیں ان کا جائز حق مل سکے۔یومِ مزدور کو صرف تقریبات تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ مزدور کو اپنے وجود کی اہمیت کا حقیقی احساس ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اس عہد کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہر مزدور کی عزت، حق، اور وقار کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔”آخر میں سردار سیف اللہ خان رند نے تمام محنت کشوں کو اس دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ:”یہ دن صرف مزدور کا نہیں، بلکہ ہر اس شخص کا دن ہے جو محنت، دیانت اور خلوص سے اپنے حصے کی شمع جلا رہا ہے۔”

Related Articles

Back to top button