ادبپاکستانتازہ ترین

معروف کالم نگار عطا الحق قاسمی کی زیر صدارت پہلی بار ایک ” شام مزاح” کا انعقاد ۔

لاہور (ادبی رپورٹر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عوام کے غموں اور محرومیوں کو کم کرنے کے لیے وکلا نے پاکستان کے معروف کالم نگار عطا الحق قاسمی کی زیر صدارت ایک شام منعقد کی. سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار ایک ” شام مزاح” کا انعقاد کیا کیا ۔ محفل مزاح کی کرسی صدارت پر ملک کے سینئر اور معروف کالم نویس اور مزاح نگار عطاء الحق قاسمی مہان خصوصی تھے۔ دیگر مزاح نگاروں میں حسین احمد شیرازی، ڈاکٹر اشفاق احمد ورک، گل نوخیز اختر، شاہد ظہیر سید، ڈاکٹر عائشہ عظیم، ڈاکٹر محمد کلیم اور ناصر محمود نے مزاحیہ تحریریں پڑھیں ۔مزاح نگاروں نے اپنی مزاحیہ تحریریں سے حاضرین سے خوب دادا وصول کی مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مزاح لکھنا بہت مشکل کام ہے جس سے معاشرہ میں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں مزاح نگار معاشرہ کے اہم فرد بھی ہیں جو اپنی جو سجیدگی سے نہیں تحریر کر سکتے یا کہہ سکتے وہ طزو مزاح میں بیان کر کے عوام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں پاکستان میں بہت کم لکھاری ہیں جو مزاح لکھتے ہیں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹرعائشہ عظیم اور سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سلمان منصور نے ادا کیے۔ مہمانان گرامی کے مزاح پاروں سے محفل تا دیر زعفران زار بنی رہی اور وہ بار روم جہاں کا مزاج شائد صرف دقیق آئینی اور قانونی مباحث کا تھا وہاں سامعین و حاضرین کچھ دیر کے لیے اپنے تمام کورٹ کیسز کو بھلا کر لمحہ حال سے محظوظ ہوتےرہے ۔ بلاشبہ یہ ایک شان دار شام تھی۔ تقریب کے اختتام پر مہماناں گرامی کو صدر سپریم کورٹ بار میاں روف عطا نے شیلڈز پیش کیں اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Back to top button