پاکستانتازہ ترینسپیشل رپورٹسیر و سیاحت

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے10 ممالک کے سفیروں کی دوسرے روز بھی میزبانی۔

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے10 ممالک کے سفیروں کی دوسرے روز بھی میزبانی۔

لاہور، 20 اپریل (قومی وقار )

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے اپنے ثقافتی سفارتی اقدام کے تحت 10 ممالک کے سفیروں کی دوسرے روز بھی میزبانی کی، جس کا مقصد لاہور کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنا اور پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے پیش کرنا تھا۔اس دورے کے دوران سفیروں کے وفد نے لاہور کے معروف تاریخی و ثقافتی مقامات کا دورہ کیا ۔

سفیروں نے نیشنل کالج آف آرٹس، لاہور میوزیم، تاریخی ٹولنٹن مارکیٹ اور خوبصورت وزیر خان بارہ دری کا دورہ کیا۔ ان مقامات کے دورے نے مہمانوں کو لاہور کی شاندار فن تعمیر اور ثقافتی ورثے سے روشناس کرایا۔

وفد میں شامل سفیروں کا تعلق کوریا، میانمار، نیپال، ویتنام، ایتھوپیا، برونائی دارالسلام، انڈونیشیا، فلپائن، آذربائیجان اور سری لنکن ہائی کمیشن سے تھا۔

اس دورے کا بنیادی مقصد لاہور کے فنِ تعمیر، بحالی کے جاری کاموں کو اجاگر کرنا اور پاکستان کا ایک پرامن اور مثبت عکس عالمی برادری کے سامنے پیش کرنا تھا۔

بعدازاں وفد نے بادشاہی مسجد کا دورہ کیا اور مزار علامہ اقبال پر حاضری دی، جو پاکستان کے روحانی، فکری، اور تہذیبی ورثے کی علامت ہیں۔

دن کا اختتام شاہی قلعہ لاہور میں منعقد ہونے والی رنگا رنگ ثقافتی و موسیقی محفل پر ہوا، جس میں روایتی موسیقی، رقص، اور مقامی فنونِ لطیفہ کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس تقریب نے مہمانوں کو پاکستان کی ثقافتی تنوع اور روایات کا بھرپور تجربہ فراہم کیا۔

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری صاحب نے معزز سفیروں کو خوش آمدید کہا اور ان کی بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لاہور کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور اسے عالمی ثقافتی سیاحت کا مرکز بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ دورہ یہ دورہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے اس وسیع تر مشن کا حصہ ہے جس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ثقافتی روابط کو فروغ دینا، ثقافتی سیاحت کو فروغ دینا اور پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔

Related Articles

Back to top button