انتخاباتپاکستانتازہ ترین

ممبر الیکشن کمیشن آف پاکستان،پنجاب  بابر حسن بھروانہ کا لیہ میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، لیہ کے نئے تعمیر شدہ دفتر کا باقاعدہ افتتاح۔

ممبر الیکشن کمیشن آف پاکستان،پنجاب  بابر حسن بھروانہ کا  لیہ میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، لیہ کے نئے تعمیر شدہ دفتر کا باقاعدہ افتتاح۔

لاہور

ممبر الیکشن کمیشن آف پاکستان،پنجاب  بابر حسن بھروانہ نے جمعہ کے روز لیہ میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، لیہ کے نئے تعمیر شدہ دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔جس کی تعمیر مقررہ مدت کے اندر مکمل کی گئی۔ افتتاحی تقریب میں ممبر الیکشن کمیشن آف پاکستان، پنجاب نے نو تعمیر شدہ دفتر کا افتتاح کیا اور پوری عمارت کا مکمل دورہ کیا۔ انہوں نے تعمیر کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پرصوبائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ، ریجنل الیکشن کمشنر ڈی جی خان شکیل احمد، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لیہ محمد خلیل، ایکسین پاک پی- ڈبلیو- ڈی طارق کریم ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرمظہر حسین اور دیگر افسران بھی افتتاحی تقریب میں موجودتھے۔ممبر الیکشن کمیشن آف پاکستان،پنجاب نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اور ان کی ٹیم کو تعمیری منصوبہ بر وقت مکمل کرنے پر مبارک باد دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم عوام کے اعتماد کو بڑھانے ا ور انتخابات کے عمل کو بہتر بنانے کی ہماری کو ششوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ اس احسن اقدام سے لیہ کی عوام بہتر سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں گی۔ نئے تعمیر کئے گئے دفتر میں جدید انفراسٹرکچر، اعلیٰ معیار کے کمیونیکیشن سسٹمز اور بہترین فائل مینجمنٹ سسٹم شامل ہیں جو الیکشن کے تمام مراحل کو زیادہ آسان اور مؤثر بنائیں گے۔ اس کے علاوہ، دفتر میں عوام کو الیکشن سے متعلق سہولیات مہیا کرنے کے تمام ترتقاضوں کو پورا کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا یہ قدم اس بات کا عکاس ہے کہ وہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدرانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے مسلسل کوشاں ہے اور عوام کی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات ا ٹھا رہا ہے۔

 

 

 

 

Related Articles

Back to top button