پاکستانتازہ ترینسپیشل رپورٹ
پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد کردی گئی .

پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد کردی گئی ۔
محکمہ ماحولیات نے پابندی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا.پنجاب میں نئے کار سروس اسٹیشن بنانے پر مکمل پابندی ہوگی، نوٹیفیکشن کے مطابق
پابندی کی خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ کے تحت کاروائی ہوگی۔نئے کار واش اسٹیشن بنانے پر پابندی کا عملدآمد فوری ہوگا، نوٹیفیکشن کے مطابق
پنجاب میں پانی کی قلت، ممکنہ خشک سالی کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایک گاڑی دھونے پر 400 لیٹر پانی ضائع ہوجاتا ہے۔نئے سروس اسٹیشن خشک سالی کو مزید سنگین کرکے ماحولیاتی، سماجی اقتصادی مشکلات کا باعث بنیں گے.



