بین الاقوامیپاکستانتازہ تریندنیا سے
رمضان کی سعادتیں اور برکتیں سمیٹنے کے لئے دنیا بھر سے فرزند اسلام آخری عشرہ گزارنے کے لئے سعودی عرب میں موجود.

ماہ رمضان کی سعادتیں اور برکتیں سمیٹنے کے لئے دنیا بھر سے فرزند اسلام آخری عشرہ گزارنے کے لئے سعودی عرب میں موجود.
ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر کی طرح پاکستان سے بھی بڑی تعداد میں عمرہ زائرین سعودی عرب میں موجود ہیں. فیصل آباد سے معروف سیاسی، سماجی اور فلاحی شخصیت میاں نبیل احمد کے اعزاز میں مکہ مکرمہ سعودی عرب میں مقیم کاروباری شخصیت محمد امجد نے شیخ حارث اور یاسین چشتی سمیت دیگر دوستوں اعزاز میں دعوت سحری کا اہتمام کیا جس میں دیگر پاکستانی کمیونٹی کے افراد بھی شریک ہوئے.
میاں نبیل احمد کے اعزاز میں گرینڈ سحری کے موقع پر ملکی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں. رمضان المبارک کے آخری عشرے میں فرزندان اسلام اعتکاف کے ساتھ نوافل اور زیادہ سے زیادہ عبادات کرکے اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرتے ہیں.



