آئی جی ریلویز پولس رائے طاہر (ہلال شجاعت، ستارہ امتیاز) کی سربراہی میں سی پی او ریلویز میں ویڈیو لنک کانفرنس کا انعقاد.

آئی جی ریلویز پولس رائے طاہر (ہلال شجاعت، ستارہ امتیاز) کی سربراہی میں سی پی او ریلویز میں ویڈیو لنک کانفرنس کا انعقاد..
آئی جی نے عید کے موقع پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر تسلی کا اظہار کیا عید کے موقع پر ریلویز پولیس نے ملک بھر کے ریلویز اسٹیشنز اور عید اسپیشل ٹرینز میں بہترین سیکیورٹی فراہم کی۔ آئی جی ریلویز پولیس راۓ طاہر نے بتایا کہ ریلوے سگنل آلات کی چوری کی روک تھام کے لئے خصوصی احکامات دیے گئے ہیں
سگنل آلات کی چوری کی روک تھام میں ناکامی پر متعلقہ ایس ایچ او ذمہ دار ہوگا۔ جیب تراشی کی روک تھام کے لیے متحرک ہوکر کام کرنا ہوگا۔ آئی جی ریلویز نے کہا کہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کی سی ڈی آر کی مدد سے گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جیب تراشی جیسی واردات سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ آئی جی نے کہا کہ ریلوے مٹیریل چوری کی روک تھام انتہائی اہم ہے۔
ٹرین اسکارٹ ڈیوٹی اہلکار مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ آئی جی ریلویز رائے طاہر کا کہنا تھا کہ تمام ایس پی ریلویز بذات خود ٹرین ایسکارٹ ملازمین کے ساتھ سفر کریں۔ ملازمین ڈیوٹی پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کا ٹرن آؤٹ بہترین اور مثالی ہونا چاہیے۔کمیونیکیشن کے لئے وائرلیس سسٹم کو مزید فعال اور جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔
کوئٹہ ڈویژن میں ٹرین ایسکارٹ ڈیوٹی میں تعیناتی کے لئے جدید تربیت یافتہ کمانڈوز کی تعداد کو بڑھا دیا گیا ہے۔ ان کو جدید اسلحہ بھی فراہم کردیا گیا ہے۔ ریلویز پولیس افسران کو سی ٹی ڈی اور پولیس ٹریننگ کالج سہالہ سے جدید تربیتی کورس کروائے جائیں گے۔ ریلویز پولیس لائنز کوئٹہ کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔ لائنز میں پینے کے صاف پانی، میس، رہائش اور ریفریشمن
ایریا کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔



