رمضان المبارک اور بارشوں کے سلسلے کی آمد۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں بارے الرٹ جاری کردیا
پی ڈی ایم اے پنجاب/ الرٹ جاری ۔

پی ڈی ایم اے پنجاب/ الرٹ جاری ۔
رمضان المبارک اور بارشوں کے سلسلے کی آمد پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں بارے الرٹ جاری کردیا .
رمضان المبارک میں 2 سے 4 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مری ،گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی ہے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی کمشنرز و ڈپٹی کمشنر کو الرٹ رہنے کی ہدایت واسا، ریسکیو،محکمہ آبپاشی،لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ راولپنڈی جہلم اٹک چکوال سرگودھا میانوالی خوشاب اور منڈی بہاوالدین میں بارشوں کی پیشگوئی ۔لاہور شیخوپورہ حافظ آباد گجرانوالہ گجرات سیالکوٹ نارووال فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے ۔ملتان ڈیرہ غازی خان راجن پور بہاولپور خانیوال لیہ بھکر ساہیوال اور پاکپتن میں بھی بادل برسیں گے ۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔
پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔اور ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔



