پاکستانتازہ ترینسپورٹس

پی ایس ایل 10 کا آغاز ۔۔11 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا شیڈول جاری

پی ایس ایل 10 کا آغاز ۔۔11 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا شیڈول  جاری کردیا گیا۔ افتتاحی میچ 11اپریل کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور دو مرتبہ کے چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔چھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور دو ایلیمنیٹرز اور فائنل سمیت 13 میچزکی میزبانی کرے گا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 13 مئی کو کوالیفائر ون سمیت 11میچز کھیلے جائیں گے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پانچ پانچ میچوں کی میزبانی کریں گے۔ پی ایس ایل کے10ویں ایڈیشن میں ایک نمائشی میچ بھی ہوگا جو 8 اپریل کو پشاور میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button