
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ننکانہ صاحب میں نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا۔
انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم شاہ کوٹ میں ہونے والے میچ میں ابولخیر ٹیسٹ لینڈ ہاکی کلب نے شاہ بخاری ٹیسٹ لینڈ ہاکی کلب کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا مجاہد علی خاں اور پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ عثمان اولمپئن نے دیگر اولیمپئینز کے ہمراہ میچ دیکھا۔ انہوں نے فاتح ٹیم اور رنراپ ٹیموں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے دونوں ٹیموں میں ہاکی کا سامان بھی تقسیم کیا گیا۔



