پاکستانتازہ ترینزراعتسپیشل رپورٹ

فوڈ ایگ مینوفیکچرنگ 2025 شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر،

200 ملین ڈالر سے زائد کے معاہدے، 400 بی 2 بی ملاقاتیں اور تاریخی صنعتی تعاون۔

فوڈ ایگ مینوفیکچرنگ 2025 شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر۔

200 ملین ڈالر سے زائد کے معاہدے، 400 بی 2 بی ملاقاتیں اور تاریخی صنعتی تعاون۔

لاہور ( 28فروری  ) فوڈ ایگ مینوفیکچرنگ 2025، جو 25 فروری سے 28 فروری 2025 تک منعقد ہوئی شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی اس نمائش نے خوراک اور زراعت کی صنعت میں اپنی حیثیت کو ایک نمایاں عالمی ایونٹ کے طور پر مستحکم کیا ہے ۔ اس ایونٹ میں دنیا بھر سے صنعت کے رہنماؤں، جدید کاروباری ماہرین اور کلیدی شراکت داروں کی شرکت نے تاریخی تجارتی معاہدوں، اسٹریٹجک شراکت داریوں اور غیرمعمولی نیٹ ورکنگ مواقع کو فروغ دیا۔

فوڈ ایگ مینوفیکچرنگ 2025 کے دوران 200 ملین ڈالر سے زائد کے متوقع کاروباری معاہدے طے پائے، جو خوراک اور زرعی مینوفیکچرنگ کے شعبے کی بے پناہ صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ معاہدے مختلف شعبوں میں کیے گئے، جن میں جدید زرعی ٹیکنالوجیز، پائیدار پیکیجنگ، نمک، آم، تل، اور جدید فوڈ پروسیسنگ کے حل شامل ہیں۔

ایونٹ کے دوران ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈیپ ) کے چیف ایگزیکٹو اور سیکریٹری نے سعودی عرب کی وزارت سرمایہ کاری کے فوڈ اینڈ ایگرو ڈائریکٹر، جناب دائیف اللہ الفواز سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارتی و سرمایہ کاری مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس بات چیت کے دوران چاول، لائیو اسٹاک (بالخصوص گوشت کی مصنوعات)، پھل و سبزیاں، فش پراڈکٹس اور حلال مصنوعات کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر غور کیا گیا۔اس ملاقات کے دوران جناب الفواز نے پاکستان کے سرکاری و نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز سے اپنی ملاقاتوں اور گارڈ رائس، تازج میٹس اینڈ فوڈ سمیت معروف زرعی کاروباری اداروں اور فوڈ پروسیسنگ یونٹس کے دورے کا بھی ذکر کیا۔

یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے تجارتی و سرمایہ کاری تعاون کی عکاسی کرتا ہے، جسے حالیہ تجارتی وفود کے تبادلوں اور جدہ میں پاکستان کے سنگل کنٹری ایکسپو سے مزید تقویت ملی ہے۔ الفواز نے سپر فوڈز سے چاول کی برآمدات پر اور فوجی فوڈز سے فروزن فروٹس اور فرنچ فرائز کی سعودی عرب برآمدات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ایونٹ کے دوران 400 سے زائد بی 2 بی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں عالمی سطح کے مینوفیکچررز، سپلائرز اور خریداروں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ، شرکاء کو جدید مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز اور پروسیسنگ کے عملی مشاہدے کے لیے خصوصی فیکٹری وزٹس کا موقع بھی دیا گیا۔

ایونٹ میں صوبائی پویلینز بھی شامل تھے، جن میں پاکستان کے مختلف خطوں کی زرعی اور صنعتی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا۔ ان پویلینز نے مقامی کاروباری اداروں کو اپنے مصنوعات کی عالمی سطح پر نمائش، بین الاقوامی شراکت داری کے قیام اور نئی منڈیوں تک رسائی کے مواقع فراہم کیے۔

ایونٹ کے دوران 15 مفاہمتی یادداشتوں ( ایم او یوز) پر دستخط کیے گئے، جو پروسیسنگ مشینری، زرعی ٹیکنالوجی، پیکیجنگ، آم، تل، چاول، اور نمک کے شعبوں میں مستقبل کے تعاون کی راہ ہموار کریں گے۔

ان معاہدوں نے یہ ثابت کیا کہ صنعت کے رہنما خوراک اور زراعت کے شعبے میں جدت اور پائیداری کے فروغ کے لیے پُرعزم ہیں۔ اس کے علاوہ، بیڈوٹ، بائیو مارک فارماسیوٹیکلز، ورلڈ ٹریڈنگ، وائرلیس سیڈز، ایس ٹی ایس روبوٹیک، شی جیاژوانگ، اے-ون حلال، اور ڈاون سلوشن جیسی کمپنیوں کے درمیان کیے گئے اہم تجارتی معاہدے صنعت میں تعاون اور اختراعات کو مزید فروغ دیں گے۔

فوڈ ایگ مینوفیکچرنگ 2025 کا اختتام 28 فروری 2025 کو ایک شاندار نیٹ ورکنگ ڈنر کے ساتھ ہوا، جس میں صنعت کے رہنماؤں، حکومتی عہدیداران اور بین الاقوامی وفود نے شرکت کی۔

اس شاندار کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے، منتظمین نے فوڈ ایگ مینوفیکچرنگ 2026 کے انعقاد کا بھی اعلان کیا، جو مزید بڑے پیمانے پر منعقد ہوگا۔ اس ایونٹ کا محور پائیداری، ٹیکنالوجی، اور عالمی تعاون ہوگا، جو خوراک اور زراعت کی صنعت کے مستقبل کو مزید مستحکم کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button