پاکستانتازہ ترینسپیشل رپورٹ
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (pera)کیلئے بھرتیوں کے فزیکل ٹیسٹ تیسرےروز بھی جاری رہے۔

پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA)کیلئے بھرتیوں کے فزیکل ٹیسٹ تیسرےروز بھی جاری رہے۔
اتھارٹی کیلئے 6ہزار کے قریب کانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل اور ڈرائیور بھرتی کیے جا رہے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بھرتی کیلئے امیدواروں کے قد اور چھاتی کی پیمائش اور دوڑ کے ٹیسٹ جاری ہیں۔ بھرتی کے عمل میں خواتین امیدواروں کی کثیر تعداد نے دوڑ میں حصہ لیا۔
متعلقہ اضلاع کے ریکروٹمنٹ بورڈ میں شامل سینئر افسران کی زیر نگرانی امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ لیے جارہے ہیں۔ قواعد و ضوابط اور میرٹ پر پورا اترنے والے نوجوانوں کو پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا حصہ بنایا جائے گا۔
ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ بھرتی کا عمل مکمل شفافیت اور جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مکمل کیا جائے۔



