دی سکالر شپ فاونڈیشن کی سالانہ فنڈریزنگ تقریب

لاہور : دی سکالر شپ فاونڈیشن کی سالانہ فنڈریزنگ تقریب ڈیفینس فیز 6رایا گلف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈونرز اور دیگر افراد نے شرکت کی تلاوت قرآن مجید کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا چئیرمین دی سکالر شپ فاونڈیشن سہیل بشیر رانا نے فاونڈیشن کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور سالانہ کارکردگی پر اظہار خیال کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے فاونڈیشن کے ڈائریکڑز نوید افضل ‘توقیر احمد شریفی ‘اخترالدین ‘سکندر حمید خاں ‘مقصود احمد ‘بریگیڈئر شوکت اسلم ‘نازش افراز’ھدیل فاطمہ ‘مہوش فواد’کرنل قمر بشیر اور حنا مقصود کی کارکردگی کی تعریف کی چئیرمین سہیل بشیر اور ڈائریکٹر فنڈریزنگ تو قیر احمد شریفی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سکالر شپ فاونڈیشن مستحق اور میرٹ کی بنیاد پر سکالر شپ کےلیے طلبا کو منتخب کرکے تعلیم کی ترقی کے لیے اقدامات کررہی ہے تاکہ غریب طلبا ترقی کرکے ملک وقوم کی خوشحالی میں اپنا حصہ ڈال سکیں پاکستان میں معاشرہ کے مخیر خاندانون کو آگے آنا چاہیے تاکہ غریب خاندان کے افراد بھی اعلی تعلیم جاری رکھ سکیں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگ دل کھول کر عطیات دے کر مستحق افراد کی مدد کرتے ہیں تقریب میں عدیل برکی ‘سید عارف نوناری ‘جاوید اقبال ‘نواز کھرل’ خالد شریف ‘منشا قاضی ‘کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی.



