
حکومت پنجاب نے سموگ اورفضائی آلودگی کےمستقل حل کیلئےلاہورمیں 978 ایکڑ پر قدرتی جنگل اُگانے کی مہم کا آغازکر دیا ہے ۔
۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرلاہور کو آکسیجن حب بنانے کیلئے دریائے راوی کے کنارے قدرتی ایئر فلٹر بنانے پرکام شروع ہوگیاہے۔اہل لاہور کوآکسیجن کی فراہمی کیلئے144ایکڑپر ایک لاکھ پانچ ہزار درخت لگائے جاچکے ہیں۔لاہور کی فضا میں تازگی کا مشن 6 لاکھ 34 ہزار درخت لگانے کا ہدف مقررکیاگیاہے۔دھوئیں کے شہر کو آکسیجن حب میں بدلنا مریم نواز کا مشن ہے، پنجاب حکومت کا گرین انقلاب جاری رہے گا۔فضائی آلودگی اور شدید گرمی کے خاتمے کے لیے لاہور میں شجرکاری مہم ناگزیرہے۔دریائے راوی کے کنارے 978 ایکڑ پر سبز بیلٹ، شہریوں کو تازہ آکسیجن اور صاف فضا فراہم کرے گی۔لاہور کو سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرناوزیراعلیٰ مریم نوازکی اولین ترجیح ہے۔



