پاکستانتازہ ترینخواتین

نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کافروغ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ چیف سیکرٹری

نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کافروغ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ چیف سیکرٹری

جی سی یولاہور کے 124ویں سالانہ کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر، چیف سیکرٹری پنجاب کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

چیف سیکرٹری نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا، طلباء سے گفتگو کی، طلباء نے چیف سیکرٹری کے ہمراہ تصویریں بنائیں

اولڈ راوئینز کو اعلیٰ عہدوں پر فائز دیکھ کر بے حدخوشی ہوتی ہے، طلباء کے تاثرات

لاہور 16 فروری.

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے 124ویں سالانہ کھیلوں کے مقابلے اتوار کے روز اختتام پذیر ہوئے۔اختتامی تقریب میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز مظفر خان سیال اور معروف ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے مختلف مقابلوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ اپنے مادر علمی میں آ کر بے انتہا خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

چیف سیکرٹری نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا اور طلباء سے گفتگو کی۔ طلباء نے چیف سیکرٹری کے ہمراہ تصویریں بنائی۔ طلباء نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اولڈ راوئینز کو اعلیٰ عہدوں پر فائز دیکھ کر انہیں بے حدخوشی ہوتی ہے۔

سپورٹس مقابلوں میں لڑکیوں میں پہلی پوزیشن شعبہ نفسیات جبکہ دوسری پوزیشن شعبہ سیاسیات نے حاصل کی۔ لڑکوں میں پہلی پوزیشن شعبہ کامرس اینڈ فنانس نے اپنے نام کی، جبکہ لاء ڈیپارٹمنٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کیا۔بہترین ایتھلیٹ کا اعزاز شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے محمد شاہد نے حاصل کیا۔لڑکیوں میں شعبہ سائیکالوجی کی علینہ گل بہترین ایتھلیٹ قرار پائی۔ اختتامی روز میوزیکل چیئر اور چاٹی ریس سمیت مختلف جمخانہ مقابلے بھی ہوئے۔رسہ کشی کے مقابلوں میں اولڈ راوئینز الیون نے وائس چانسلر الیون کو شکست دی۔اختتامی تقریب میں جی سی یو رجسٹرار ڈاکٹر شوکت علی اور ڈائریکٹر سپورٹس محمد وسیم بھی موجود تھے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button