وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کی راہ نمائی میں علم و ترقی کا قافلہ بہاول پور پہنچ گیا –

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی راہ نمائی میں علم و ترقی کا قافلہ بہاول پور پہنچ گیا –
سابق وفاقی وزیر تعلیم و سابق گورنر پنجاب حافظ محمد بلیغ الرحمٰن بھی وزیرِ اعلیٰ صاحبہ کے ہم راہ تھے –
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ڈویژن بھر کے 3011 طلباء کے لئے17 کروڑ 32 لاکھ روپے کے ہونہار سکالر شپ ، وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے خود جا کر چیکس تقسیم کیے –
بہاول پور کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے 2296 طلباء کو 14 کروڑ 71 لاکھ ، کالجز کے 400 طلباء کو 80 لاکھ ، اور میڈیکل کالج کے 315 طلبہ کو ایک کروڑ 81 لاکھ روپے کے سکالر شپ دئیے گئے –
وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے برٹش جونیئر چیمپئن شپ انڈر 13 جیتنے والے سکواش پلیئر بچے سہیل عدنان کو اپنے ساتھ بٹھا لیا اور 50 لاکھ روپے کا انعامی چیک دیا –
ایک طالبہ کی محبت بھری اور جذباتی سرائیکی تقریر سے وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کی آنکھیں نم ہو گئیں – وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز نے اس طالبہ کو خود اپنی سیٹ پر بٹھا لیا ، اور پھر طلباء کی درخواست پر ان کے ساتھ مل کر قومی ترانہ بھی پڑھا –
"یہ وطن تمھارا ہے ، تم ہو پاسباں اس کے” – تقریب میں طلباء کا خصوصی ملی نغمہ –
وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کو تقریب میں پہنچنے پر بہاول پور کی روایتی چنری ، بریسلٹ اور چین پیش کی گئی –
ایک طالب علم نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کو اپنے ہاتھ سے بنی ہوئی ان کی تصویر پیش کی –
وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے چنری اوڑھ کر تقریب میں شرکت کی –
وزیر اعلیٰ صاحبہ طلباء میں گھل مل گئیں اور ان کے مسائل سنے –
وزیرِ اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کے حکم پر ہونہار طلباء کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا –