پاکستانتازہ ترینکاروبار

ایس ایم ای رجسٹریشن پورٹل کی ویلیو ایڈیشن کیلئے سمیڈا اور پی آئی ٹی بی کے مابین معاہدے معاہدہ

ایس ایم ای رجسٹریشن پورٹل کی ویلیو ایڈیشن کیلئے سمیڈا اور پی آئی ٹی بی کے مابین معاہدے معاہدہ ۔

معاہدے پر سی ای او سمیڈا سقراط امان رانا اور پی آئی ٹی بی کے ڈائریکٹر جنرل محمد وسیم بھٹی نے دستخط کیے

لاہور، 13 جنوری ۔

سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے ایس ایم ای رجسٹریشن پورٹل( ایس ایم ای آر پی )کی افادیت کو بڑھانے کے لیے سمیڈا اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ( پی آئی ٹی بی )کے مابین ایک معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ معاہدے کی دستاویز پر سمیڈا کے سی ای او سقراط امان رانا، اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل (جی ڈی ایس) محمد وسیم بھٹی نے اپنے اپنے اداروں کی جانب سے آج ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک کی تقریب کے دوان دستخط کیے۔ اس موقع پر تاجر برادری، بینکنگ انڈسٹری اور پبلک سیکٹر کے نمائندوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

 

معاہدے کے اہم مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے، سی ای او سمیڈا سقراط امان رانا نے بتایا کہ سمیڈا پہلے سے ہی پی آئی ٹی بی کے تیار کردہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز رجسٹریشن پورٹل کو چلا رہا ہے، جس میں جدید خصوصیات، انٹیگریشن، موبائل کے علاوہ مزید ترقی اور اضافہ کی ضرورت ہے۔ سمیڈا اور پی آئی ٹی بی نے اس ضرورت کو سمجھنے کے بعد مشترکہ منصوبے کے طور پر کام کے ایک مقررہ دائرہ کار کو پورا کرنے پر اتفاق کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پی آئی ٹی بی کے ساتھ معاہدہ ایس ایم ای آر پی کی قدر میں اضافہ کرے گا، جس سے نہ صرف ایس ایم ای سرٹیفیکیشن اور گرانٹ مینجمنٹ سسٹم میں بہتری آئے گی بلکہ ون ونڈو/موبائل ایپ اور ایس ایم ای رجسٹری کے نیٹ ورک کو دیگر مفید ڈیٹا وسائل اور ای کامرس کے پلیٹ فارموں کے ساتھ بھی جوڑ دیا جائے گا جس سے ایس ایم ایز کو بہت ساری دیگر مفید آن لائن خدمات بھی میسر آ سکیں گی۔

 

پی آئی ٹی بی کے ڈائیکٹر جنرل محمد وسیم بھٹی نے سی ای او سمیڈا کے ساتھ معاہدے کی دستاویزات کا تبادلہ کرتے ہوئے کام کے دیے گئے دائرہ کار میں سمیڈا کی طرف سے تفویض کردہ مقاصد اور اہداف کو حاصل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس بات کو سراہا کہ سمیڈا ، ایس ایم ایز کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے نہ صرف تربیت فراہم کر رہا ہے ہے بلککہ مقامی ایس ایم ایز کوعالمی سطح کی آن لائن سہولیات فراہم کرنے کی بھی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں سی ای او سمیڈا کے جدید طرز عمل کی بھی تعریف کی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button