
لاہور، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی منعقد کردہ ،پاکستان کی خواتین تاجروں کی مصنوعات کی سب سے بڑی نمائش، ویکس نیٹ 2025، اتوار کے روز
اختتام پذیر ہو گئی ۔ جہاں خواتین تاجروں کو اپنی مصنوعات کوپیش کرنے، نیٹ ورک روابط قائم کرنے، باہمی تعاون اور تجربات کا اشتراک کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کیاگیا۔
ویکس نیٹ 2025 میں نمائش کے دوسرے روز پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) پر سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں پی ایس ڈبلیو کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی۔ پی ایس ڈبلیو کا مقصد بین الاقوامی سطح پر خواتین تاجروں کی مصنوعات کو باآسانی پہنچانا اور ان کے کاروبار کو مزید ترقی دینا ہے۔
ازکا رحمان، منیجر چینج مینجمنٹ، پی ایس ڈبلیو نے پی ایس ڈبلیو کے بارے میں بتایا کہ پی ایس ڈبلیو سے خواتین تاجروں کی مصنوعات کے تجارتی عمل میں آسانی ، لاگت میں کمی اور عالمی تجارتی اسٹینڈرڈ پر باآسانی عمل کیا جا سکے گا۔
سیمینار میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، شیریار تاج، سیکرٹری ٹی ڈی اے پی نے پی ایس ڈبلیو کے اہم کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئےکہا کہ خواتین تاجروں کی مصنوعات کی تجارت کو عالمی سطح پر پی ایس ڈبلیو کے پلیٹ فارم سے بہت سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں مسابقتی برتری حاصل کرنے کے لیے اس پلیٹ فارم کا بھر پور فائدہ اٹھایاجائے۔
فوزیہ پروین چوہدری، ڈی جی ، ویمن انٹرپرائس ڈیویژن ،ٹی ڈی اے پی نے سیمینار میں شرکاء کو خواتین تاجرون کو بااختیا ر بنانے کے حوالے سے ٹی ڈی اے پی کی کاوشوں کے بارے میں آگاہ کیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی تجارت کو فروغ دینے کے لئے جدید ڈیجیٹل ٹولز جیسے پی ایس ڈبلیو کو استعمال کیا جائے۔
سیمینا ر کے آخر میں، شیریار تاج، سیکرٹری ٹی ڈی اے پی نے فرح بشیر، صدر ،خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ڈبلیو سی سی آئی) ڈیرہ غازی خان ، رابیعہ عثمان، صدر، ڈبلیو سی سی آئی بہاولپور، عائشہ علی، نائب صدر، ڈبلیو سی سی آئی بہاولپور، ثمینہ وقار،کی نائب صدر ، ڈبلیو سی سی آئی ملتان اور سیرت فاطمہ، سابق صدر، ڈبلیو سی سی آئی ،ملتان کو شیلڈز سے نوازا۔سیمنار کا اختتام شرکاء کے پی ایس ڈبلیو کےحوالے سے مختلف سوالات اور جوابات پر ہوا۔
ٹیکنالوجی اور ان میں جدت کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ویکس نیٹ 2025 میں نمائش کے تیسرے روز ، ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ پربھی سیمینار ہوا۔جس میں ممکنہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کواستعمال کرتے ہوئے، خواتین تاجروں کے کاروبار کو ترقی دینے اورمستحکم بنانے پر زور دیا گیا۔
عدیل مختار، ڈپٹی ڈائریکٹر، سروسز، ٹی ڈی اے پی نے ای کامرس پر بات کی۔انھوں نےپاکستان کی ابھرتی ہوئی ای کامرس انڈسٹری کا جائزہ پیش کیا ۔اس کے علاوہ حکومت کے ای کامرس پر اقدامات، فریم ورک اور کاروبار کو وسیع کرنے کے لئے آن لائن پلیٹ فارمز کے بارے میں شرکا ء کوآگاہ کیا۔
اقصہ رسول، ٹرینر، سرکل نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ پر بات کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر موثر مارکیٹنگ کے لئے اے آی ٹو ولز کا استعمال کرنےکی اہمیت پر زور دیا۔انھو ں نے باجی کے نام سے سرکل کی ڈیزائن کی گئی جدید چیٹ بوٹ کے بارے میں بھی بتایاکہ یہ چیٹ بوٹ خواتین کتاجروں کو ڈیجیٹل نیویگیشن میں اور اپنے کاروبار کو آن لائن موئثر بنانےمیں مدد دیتی ہے۔ انہوں نے باجی کے بارے میں بتایا، جو سرکل کی جانب سے کیا گیا ایک ہے۔