پاکستانتازہ ترینسپیشل رپورٹ

چیف سیکرٹری کا صوبہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم۔

 

چیف سیکرٹری کا صوبہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم۔

ڈنگہ کے علاقے میں تجاوزات پر اظہاربرہمی، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سے رپورٹ طلب۔

ڈپٹی کمشنرز کو روٹی کے مقررہ نرخوں پر سو فیصد عملدرآمد،چکن کی قیمت کو اعتدال میں رکھنے کیلئے موثراقدامات سے متعلق ہدایات جاری

 

لاہور 8جنوری( قومی وقار )

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے صوبہ میں تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ ہدایت یہاں سول سیکرٹریٹ میں ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی جس میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، پرائس کنٹرول اقدامات، ستھرا پنجاب پروگرام اورکے پی آئیز کا جائزہ لیا گیا۔

چیف سیکرٹری نے ڈنگہ کے علاقے میں تجاوزات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی۔انہوں نے کہا کہ بازاروں میں تجاوزات کے مسئلے کے حل کیلئے ٹریفک پولیس اور بلدیہ کے عملہ کی مستقل ڈیوٹی لگائی جائے، گورننس میں بہتری کا واضح فرق نظر آنا چاہئے۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی گئی ہے، انتظامی افسران کرپشن میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف سخت ایکشن لیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں کرپشن کے خاتمے سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے مشینری کی کمی کو جلد پوراکیا جائے۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ اشیاء خورونوش کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی ڈپٹی کمشنرز کی ذمہ داری ہے، روٹی کے مقررہ نرخوں پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ چیف سیکرٹری نے چکن کی قیمت کو اعتدال میں رکھنے کیلئے موثراقدامات کرنے سے متعلق بھی احکامات جاری کئے۔ اجلاس میں بلدیات، پرائس کنٹرول کے محکموں کے سیکرٹریز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

 

Related Articles

Back to top button