قازکستان ہائوس لاہور میں امریکن اعزازی سرٹیفکیٹس کی تقریب کا انعقاد۔

قازکستان ہائوس لاہور میں امریکن اعزازی سرٹیفکیٹس کی تقریب کا انعقاد.
لاہور۔7جنوری :قازکستان ہائوس لاہور میں امریکن اعزازی سرٹیفکیٹس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔یونیورسٹی آف امریکن ایگلز کی جانب سے امن، انسانیت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے سلسلے میں قازکستان کے اعزازی قونصل جنرل رائو خالد ایم خان،سماجی ورکر عظمی مصطفی کو بین الاقوامی امریکن اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔اعزازی سرٹیفکیٹس صدر یونیورسٹی آف امریکن ایگلز پروفیسر ڈاکٹر ٹونی جے کی جانب سے نامزدگی پر دیئے گئے۔تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔قازکستان کے اعزازی قونصل جنرل رائو خالد ایم خان نے ہمیشہ سیاحت کو فروغ دیا،بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے کاوشیں کی ہیں۔مذکورہ تقریب کے اختتام پر ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے قازکستان کے اعزازی قونصل جنرل رائو خالد ایم خان نے کہا کہ تقریب کا انعقاد نہایت خوش آئند ہے،پاک۔قازکستان میں گہرے مذہبی اور ثقافتی روابط قائم ہیں
اس کے علاوہ ازیں تعلیم،سیاحت سمیت دیگر شعبہ جات میں ایک دوسرے سے باہمی تعاون و ہم آہنگی کے لیے کوشاں ہے،اس وقت قازکستان میں دو ہزار سے زیادہ پاکستانی طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں،قازکستان میں تعلیم امریکہ، برطانیہ،آسٹریلیا سمیت دیگر بڑے ممالک سے کسی طرح کم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ قازکستان برادر اسلامی ملک ہے،یہاں تجارت،تعلیم اور سیاحت کے حوالے سے بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے جس سے پاکستانی تاجروں کو فائدہ اٹھانا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل آئی ٹی شعبہ سے وابستہ ہے،نوجوانوں کو چاہیے کہ آگے آئیں اور آئی ٹی شعبہ میں تعلیم حاصل کر کے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں ڈاکٹر لیلة القدر،ڈاکٹر مدیحہ بتول،ڈاکٹر علی محمد نور والے،خاور سلیم آزر،چوہدری اختر حسین،ڈاکٹر نورالزمان رفیق،وحید خواجہ،یاسمین ظفر،مصباح چوہدری،ممتاز سلیم لنگاہ،عاصم نذیر بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی۔



