تازہ ترینسیاحت

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے دو روزہ ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے دو روزہ ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد .والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے لاہور قلعہ کے شاہی باورچی خانے میں دو روزہ ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کیا، جس میں مقامی اور علاقائی فنکاروں نے حصہ لیا اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس دو روزہ پروگرام میں پینٹنگ، خطاطی، موسیقی، گلوکاری، رقص اور اسٹینڈ اپ کامیڈی کے سیشن شامل تھے۔ شرکاء اور ناظرین نے اس سرگرمی کو سراہا اور مقامی فنکاروں کے لیے ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنے پر والڈ سٹی کی کوششوں کی تعریف کی۔
ثمینہ فاضل، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ مارکیٹنگ، والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے کہا،
"ہمارا ملک باصلاحیت فنکاروں اور پرفارمرز سے مالا مال ہے، لیکن ایسے مواقعوں کی کمی ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو پیش کر سکیں۔ والڈ سٹی کی جانب سے منعقد کیا گیا یہ ٹیلنٹ ہنٹ، فنکاروں کو ایک ایسا موقع دینے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا جہاں وہ اپنے ہنر کو عوام کے سامنے پیش کر سکیں۔ مزید یہ کہ ایسی سرگرمیاں دوسروں کے لیے بھی ترغیب کا ذریعہ بنتی ہیں، تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں۔”
تانیہ قریشی، ڈائریکٹر میڈیا اینڈ مارکیٹنگ، والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے کہا،
یہ ٹیلنٹ ہنٹ نہ صرف نئے ہنر کو دریافت کرنے کا پلیٹ فارم ہے بلکہ ماضی میں مغلیہ دربار میں ہونے والے روایتی فنون کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ پرانے وقتوں میں گلوکار، رقاص اور شاعر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے اور بادشاہ کی جانب سے انعام پاتے تھے۔ ہم نے اسی روایت سے متاثر ہو کر موجودہ فنکاروں کے لیے ایک ایسا ماحول تیار کیا جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔ عوام کی بھرپور شرکت ہمارے لئے ایک خوش آئندہ بات ہے، اور ہم مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیاں منعقد کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ عوام اور تاریخی مقامات کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ ٹیلنٹ ہنٹ کے دوسرے روز ،بروز اتوار بھی قلعہ لاہور کے دیوان عام میں ان سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاے گا۔

Related Articles

Back to top button