
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پنجاب میں ایک لاکھ صارفین کیلئے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کی لانچنگ
پنجاب کے صارفین ایس ایم ایس یا آن لائن پورٹل پر گھر اپلائی کرسکتے ہیں
فری سولر پینل سکیم کا مقصد عوام کو مہنگی بجلی سے مستقل ریلیف ہے- وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ
فی یونٹ 14روپے سبسڈی سے پنجاب کے 73لاکھ صارفین مستفید ہوئے-
عوام کے وسائل عوام کی سہولت اور ریلیف کے لئے ہی خرچ ہوں گے-
صوبائی سیکرٹری انرجی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے بارے میں بریفنگ دی
سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے -بریفنگ میں کہا گیا کہ
صوبہ میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا-100یونٹ ماہانہ صرف کرنے والے 52019صارفین کو 550واٹ کا مفت سولر سسٹم دیاجائے گا-بریفنگ
200یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو 1100واٹ کا سولر سسٹم مفت دیاجائے گا –
سی ایم فری سولر پینل سکیم کی رجسٹریشن کیلئے پورٹل ”cmsolarscheme.punjab.gov.pk“ پر آن لائن اپلائی کیاجاسکتاہے-بریفنگ
پنجاب کے صارفین فری سولر پینل سکیم کے لئے 8800پرایس ایم ایس بھیج کر بھی رجسٹریشن کراسکتے ہیں -بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ
صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور سی این آئی سی نمبر سے ویری فکیشن کی جائے گی –
سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم میں شفافیت کے لئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی –
فری سولر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت او ررہنمائی کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی جائے گی –
سولر پینل او رانورٹر کو چوری سے بچانے کے لئے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا -پنجاب میں ایک لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے 57ہزار ٹن کاربن کااخراج کم ہوگا –
فری سولرپینل سکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا-



