
یونیسکو کی جانب سے ورلڈ ہیریٹیج سائٹ کا جائزہ لینے کے لیے لاہور قلعہ میں جاری 5 روزہ دورہ پاکستان کی اختتامی نشست کا انعقاد
۔ اس دورے میں یونیسکو کی ری ایکٹو مانیٹرنگ مشن نے لاہور قلعہ اور شالیمار باغ کا بالخصوص جائزہ لیا۔ یہ مشن دو حصوں میں تقسیم تھا: پہلے دو دن لاہور قلعہ کی تاریخی عمارات کا جائزہ لینے پر توجہ دی گئی، جبکہ اگلے دو دن شالیمار باغ کا معائنہ کیا گیا۔
6 دسمبر کو لاہور قلعہ کی عرض گاہ میں ایک اختتامی نشست منعقد ہوئی۔ کیان بون اور محترمہ ناؤ ہایاشی نے پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔
وفد کی جانب سے لاہور کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے لئے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی
اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر کو قیمتی تجاویز اور اقدامات فراہم کیے گئے۔ انہوں نے لاہور قلعہ اور شالیمار باغ کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات اور حکومت کی طرف سے لاہور کے قیمتی آثار کے تحفظ کے لیے بنائی گئی پالیسیوں کو سراہا۔
وفد میں آئی کوموس سے کیان بون، ورلڈ ہیریٹیج سینٹر سے ناؤ ہایاشی، اور یونیسکو پاکستان سے جواد عزیز شامل تھے۔



