
10 فروری۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے واسا ٹیموں کو سڑک بحالی کے آپریشن کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ 36 سے 40 گھنٹوں میں آپریشن مکمل کرکے سڑک شہریوں کے لیے کھولی جائے۔ ڈی جی عامر احمد خان نے فوری طور پر اضافی مشینری تعینات کرنے کی ہدایت کی۔مین روڈ پر پرانی سیورج لائن بیٹھنے سے سڑک پر شگاف بنا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے حادثے میں فیملی کے ممبران محفوظ رہے۔ شہر میں پرانی سوریج لائنز کو بھی تبدیل کیا جارہا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا تھا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رات واسا، ٹیپا اور ایل ڈی اے کی ٹیموں نے آپریشن شروع کر دیا تھا۔ ٹریفک کی روانی کے لیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے۔اس موقع پر چیف انجینئر ٹو مظہر حسین، ڈائریکٹر واسا اور متعلقہ حکام بھی موقع پر موجود تھے۔




