
لاہور: سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 9 دہشتگرد گرفتار۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے مختلف گروپوں سے ہے۔ گرفتار دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ، دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے۔ دہشت گردوں سے ڈیٹونیٹر، اسلحہ، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس اور حساس لیٹریچر بھی برآمد ہوئے۔