پاکستانتازہ ترینسیاسیات

ڈاکٹر طاہر القادری کا امجد اسلام امجد کے انتقال پراظہار افسوس 

لاہور (10 فروری 2023) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے معروف،شاعر،ادیب اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد کی رحلت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امجد اسلام امجد کے انتقال سے ملک ایک ممتاز شاعر اور ادیب سے محروم ہو گیا، ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ امجد اسلام امجد کے انتقال سے درس و تدریس اور شعر و ادب کا ایک روش چراغ بجھ گیا۔ امجد اسلام امجد نے شاعری میں منفرد انداز اپنایا،ا نہوں نے بھر پور اور فعال ادبی زندگی گزاری۔ امجد اسلام امجد بہترین شاعر، مضمون نگار اور ڈرامہ نویس تھے۔ مرحوم نے ساری زندگی شعر و ادب کی خدمت میں گزاری۔ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ اللہ تعالیٰ امجد اسلام امجد کی بخشش و مغفرت فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

Related Articles

Back to top button