
لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان نے منگل کو دعویٰ کیا کہ انہیں قتل کرنے کے لیے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے دو قاتلوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پیشہ ور قاتلوں کو بھی ایسا کرنے کی ادائیگی کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ثبوت موجود ہیں۔ اس سے قبل عمران خان نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ملکی سیاست میں واپس لانے کے لیے انہیں سیاست سے باز رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اپنی "جیل بھرو تحریک” پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پرامن تحریک ہوگی جس کے دوران وہ عدالت میں گرفتار ہونے والے پہلے فرد ہوں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے زخموں سے مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں مزید دو ہفتے لگیں گے جس کے بعد میں خود تحریک کی قیادت کروں گا۔



