پاکستانتازہ ترینسیاسیات

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا لاہور سمیت پنجاب میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے بڑے فیصلے۔

لاہور: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور، ملتان سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک چالان کرنے کا ڈیلی کوٹہ ختم کردیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ چالان کا ٹارگٹ پورا کرنے کی روش ختم کردی ہے۔ ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی ڈیلی چالان سے مشروط نہیں ہوگی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 5 بڑے شہروں میں شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک لائسنس کے اجراء آسان بنا دیا۔ لاہور ، فیصل آباد ، ملتان ، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں لائسنسنگ سینٹرز دو شفٹ میں کام کریں گے۔ لائسنسنگ سینٹرز ہفتے اور اتوار کو بھی اوپن رہیں گے۔

Related Articles

Back to top button